Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

لانڈھی میں امام بارگاہ پر دستی بم حملہ، 3 افراد جاں بحق، 16 زخمی

Published: Sep 20, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 167 Tags: Pakistan, international, war, karachi, landhi, blast, imam, bargah
[+] [a] [-] Related Beats Comments
دھماکے سے کچھ دیر قبل امام بارگاہ میں مجلس منعقد کی گئی تھی جس کے بعد وہاں لنگر کا اہتمام کیا جا رہا تھا

لانڈھی میں 2 نامعلوم افراد نے امام بارگاہ پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی مجید کالونی میں نواز ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد امام بارگاہ کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 16  ہوگئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور ٹیکسی میں سوشل سیکیورٹی اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد زخمیوں کو  ایمبولنسز میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جناح اسپتال میں 10 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا، اسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 4 افراد جن کی حالت تشویشناک ہے کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں روسی ساختہ دستی بم آر جی ون استعمال کیا گیا، دھماکے سے کچھ دیر قبل امام بارگاہ میں مجلس منعقد کی گئی تھی جس کے بعد وہاں لنگر کا اہتمام کیا جا رہا تھا، دھماکے کے وقت پلاٹ میں 30 سے زائد افراد موجود تھے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پرایس ایچ او قائدآباد کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ساتھ ہی حکم دیا کہ شہریوں کے تحفظ کے لئے کراچی میں سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment