Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

Published: Oct 13, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 338 Tags: islamabad, quetta, bus, NHA, saifullah, qila, 7dead
[+] [a] [-] Related Beats Comments

نیشنل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے7 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ قلعہ سیف اللہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے بس کو کاٹ کر پھنسے ہوئے زخمیوں کو نکالا، لاشوں اور زخمیوں کو قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم شدید زخمیوں کو کوئٹہ بھجوادیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر  اس حادثے کو تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹنے کا نتیجہ قرار دیا جاسکتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment