Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

فوج چاہتی ہے کہ سیاست چھوڑ دوں تو چھوڑ دیتا ہوں لیکن وہ بھائی کو رہا کردے، حنیف عباسی

Published: Sep 23, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 141 Tags: Pakistan, hanif, abbasi, ephedrine, politics
[+] [a] [-] Related Beats Comments

ایفی ڈرین کیس میں چھوٹے بھائی کو تنگ کیا جا رہا ہے اور میرے خلاف بیان دینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، حنیف عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فوج چاہتی ہے کہ وہ سیاست چھوڑ دیں تو اس کے لئے تیار ہیں لیکن وہ ان کے بھائی کو  رہا کردے ۔

ایکسپریس نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس ان کے بھائی اور دیگرافراد سے ناروا سلوک کررہی ہے، ان کے بھائی اور دیگر ساتھیوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر ساری رات بھوکا رکھا گیا اس سلسلے میں وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ ان کے بھائی کو بے بنیاد کیس میں پھنسایا جارہا ہے۔ ان کے چھوٹے بھائی کو ہراساں کرکے ان کےخلاف بیان دینے کا کہا جارہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر فوج چاہتی ہے کہ وہ سیاست چھوڑ دیں تو ایسا کرنے کے لئے بھی تیار ہیں ، ان سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ معافی مانگتے ہیں ،وہ کبھی قومی اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑیں گے لیکن بس ان کے بھائی کو چھوڑ دیاجائے۔

واضح رہے کہ سابق ایم این اے حنیف عباسی پر ایفیڈرین کی ادویہ کا کوٹہ مقررہ حد سے زیادہ استعمال کرنے کا الزام ہےاور انکا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا۔ایفی ڈرین کیس میں سابق ایم این اے حنیف عباسی کے بھائی  باسط عباسی اور انکی کمپنی  کے مینیجر احمد بلال سمیت 9 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ حنیف عباسی متعلقہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment