Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

فوج میں تقرریاں میرٹ پر ہوں گی، قوم کو7 اکتوبرکو پتہ چل جائیگا، وزیراطلاعات پرویزرشید

[+] [a] [-] Related Beats Comments

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ فوج میں تقرریوں کے حوالے سے فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور قوم کو اس حوالے سے 7 اکتوبر کو معلوم ہوجائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ فوج کی موجودہ تنظیم اچھی ہے، فوج میں تقرریوں کے فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہو گا اور اس بارے میں قوم کو 7 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا۔ وزیراعلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مسئلہ طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا اور طالبان سے مذاکرات تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، سیاسی قیادت کے فیصلے کے مطابق طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں۔

پرویز رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی غیرمبہم ہے، ماضی کی غلطیوں کا خمیازہ سب کو بھگتا پڑ رہاہے، پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تاخیر سے شروع کیا گیا تاہم اسے ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کومشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے بلوچستان میں حکومت بنانے کی کوشش نہیں کی اور صوبے کے تمام معاملات وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک دیکھ رہے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی پر انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سرحدوں کا خیال رکھتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے۔

http://www.express.pk/story/182732/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment