Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

علاقائی مداخلت،عراق کاسعودی عرب پرپابندیوں کامطالبہ

Published: Sep 19, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 181 Tags: international, iraq, saudi, arab, sanctions, UN, Syria, qatar
[+] [a] [-] Related Beats Comments
عراق کے اراکین پارلیمنٹ نے وزارت خارجہ کو تجویز دی ہے کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے کہ علاقائی پالیسی، شام میں سرگرم شدت پسندوں اور بحیثیت مجموعی دہشت گردوں کی حمایت کے پیش نظر سعودی عرب کی مذمت کرے۔ عراقی پارلیمنٹ میں حکمران جماعت کے گروہ کے رکن قاسم الشمری نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور قطر تمام دہشت گرد گروپوں کی حمایت کرتے ہیں شدت پسندوں کو شام پہنچنے میں مدد دیتے ہیں انہیں مالی امداد اور ہتھیار مہیا کرتے ہیں یہی شدت پسند عراق میں بھی دہشت گردانہ حملے کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ اس بات پر توجہ دے اور اسی طرح سعودی عرب پر پابندیاں عائد کرے جس طرح صدام حسین کے دور میں عراق پر لگائی گئی تھیں۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment