Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

عبدالرزاق کو اسکواڈ میں واپسی کا گرین سگنل مل گیا

Published: Sep 19, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 175 Tags: Pakistan, international, cricket, abdul razzaq, pcb
[+] [a] [-] Related Beats Comments
ٹیم کی نمائندگی کیلیے بے چین ہوں-عبدالرزاق
قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے عبدالرزاق کو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلیے اسکواڈ کا حصہ بنانے کا گرین سگنل دے دیا۔ 

سلیکٹرز اس سے قبل ان کا فٹنس ٹیسٹ لینا چاہتے ہیں جس کیلیے 24 ستمبر کو طلبی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ عبدالرزاق گذشتہ کچھ عرصے سے قومی اسکواڈ سے باہر ہیں،انھوں نے آخری مرتبہ 2012 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، ان کا کہنا ہے کہ میں ہر وقت فٹنس ٹیسٹ دینے کیلیے تیار ہوں

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں مکمل فٹ اور قومی ٹیم کی دوبارہ نمائندگی کیلیے بے چین ہوں، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے انتخاب ہوا تو اپنے کھیل سے ٹیم کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کروں گا۔ عبدالرزاق نے کہا کہ میری این سی اے میں سلیکٹرز سے بات ہوئی، ان کا کہنا ہے کہ اپنی پریکٹس جاری رکھوں، ٹیموں کا انتخاب کرتے وقت نام پر غور کیا جائے گا۔ایک سوال پر آل رائونڈر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل اور جنوبی افریقہ وسری لنکا کو یو اے ای کی کنڈیشنز میں شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment