Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

طالبان سے مذاکرات میں اپوزیشن حکومت کا مکمل ساتھ دے گی، خورشید شاہ

Published: Sep 20, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 160 Tags: Pakistan, international, ppp, khurshed shah, opposition, taliban, dialouge, prime, minister, nawaz sharif
[+] [a] [-] Related Beats Comments

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نےکہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اپوزیشن حکومت کا مکمل ساتھ دے گی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پرایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات ضرور ہونے چاہیئں تاہم طالبان نےحملے جاری رکھے تو حکومت کو دیگر آپشنز پرغورکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کی کوئی وجہ نہیں۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت دیگر امور پر بات ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی طرز پر دوست ممالک سے تعلقات کو فروغ دے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment