Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

طالبان اور حکومت پاکستان کے درمیان امن قائم کرانے آیا ہوں، انوکی پہلوان

Published: Oct 10, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 205 Tags: wrestler, anoki, pehlwan, muhammad hussain, taliban, pakistan, mazaqrat, dialogue
[+] [a] [-] Related Beats Comments
مسلمانوں کا مسلمانوں کےہاتھوں خون افسوسناک ہے،اپنی زندگی انسانیت اور مسلمانوں کی خدمت کیلیے وقف کررکھی ہے،انوکی پہلوان

 عالمی شہرت یافتہ سابق ریسلراورجاپانی پارلیمنٹ کے رکن محمد حسین انوکی نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت پاکستان کے مابین قیام امن کیلیے پاکستان آیا ہوں۔

امید ہے کہ امن کے اس پیغام کا طالبان خیرمقدم کرینگے، فاٹا میں آبنوشی کی اسکیموں اور صحت وتعلیم کے منصوبے کے اجرا سے امن مشن کا آغازکرونگا۔ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کی انسانی بنیادوں پر مددکیلیے جاپان میں فنڈ ریزنگ کروںگا۔ ریسلنگ  اکیڈمی کے قیام کیلیے حکومت نے لاہور میں 2 ایکڑ اراضی فراہم کردی،جھارا پہلوان مرحوم کے بھتیجے کو3سال میں دنیاکانمبر ون ریسلر بنائوںگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انوکی پہلوان نے کہاکہ مسلمانوں کا مسلمانوں کے ہاتھوں خون افسوسناک ہے،اپنی زندگی انسانیت اور مسلمانوں کی خدمت کیلیے وقف کر رکھی ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈرون حملے رکوانے کی طاقت نہیں رکھتا تاہم دنیاکے اس خطرناک ترین علاقے میںامن کے قیام کیلیے ضرور جائوںگا،چاہے ڈرون حملے میں میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment