Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

ضمنی انتخابات، این اے 25 ٹانک سے تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب

Published: Sep 19, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 227 Tags: Pakistan, international, pti, fazal urehman, dawar, kundi, na25, byelection
[+] [a] [-] Related Beats Comments
این اے 25 کی سیٹ مولانا فضل الرحمان نے ایک سے زیادہ حلقوں میں کامیابی پر خالی کی تھی

این اے 25 ٹانک میں ہونے والےضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوارداوڑخان کنڈی نے میدان مارلیاجب کہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود شکست کھاگئے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 25 ٹانک سے تحریک انصاف کے امیدوارانجنیئر داوڑ خان کنڈی نے تقریبا 12 ہزارووٹوں کے فرق سے جویوآئی کے امیدوارمولانا اسعد محمود کو شکست دے دی، پی ٹی آئی کے امیدوار داوڑخان کنڈی نے 64 ہزار 2سو18 ووٹ حاصل کئے جب کہ جے یو آئی کے مولانا اسعدمحمود 52 ہزار3 سو 15 ووٹ لے سکے۔ حلقے میں 3 سو 8 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے، ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک خوشگوار ماحول میں مکمل ہوئی،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کے ساتھ ایف سی اور پاک فوج کے جوان بھی مختلف مقامات پرتعینات کئے گئے تھے، ٹانک میں پولنگ ختم ہونے کے بعد شام ساڑھے چھ بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جو صبح چھ بجے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ این اے 25 کی سیٹ مولانا فضل الرحمان نے ایک سے زیادہ حلقوں میں کامیابی پر خالی کی تھی۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment