Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

صدر نے انسداددہشت گردی ترمیمی آرڈیننس 2013 کی منظوری دیدی

Published: Oct 11, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 164 Tags: pakistan, president, mamnoon hussain, terrorism, act
[+] [a] [-] Related Beats Comments
انسداد دہشت گردی ترمیمی آرڈیننس 2013 کےتحت سیکیورٹی ادارے کسی نقصان کے اندیشے پر مشتبہ شخص کو گولی مار سکیں گے

صدر پاکستان ممنون حسین نے انسداددہشت گردی ترمیمی آرڈیننس 2013 پر دستخط کر کے اس کی منظوری دے دی ہے۔

انسداد دہشت گردی ترمیمی آرڈیننس 2013 کےتحت سیکیورٹی ادارے کسی نقصان کے اندیشے پر مشتبہ شخص کو گولی مار سکیں گےاور مسلح افواج اورتحقیقاتی ادارے ملزم کو تفتیش کیلئے 90 روز حراست میں رکھ سکیں گے، اس شق کا اطلاق بھتہ خور، ٹارگٹ کلرز اور اغوا برائے تاوان کے ملزمان پر بھی ہوگا۔ آرڈیننس کے تحت دہشت گردی کا مقدمہ ویڈیو لنک کے ذریعے جیل میں چلایا جا سکے گا اور ججوں، گواہوں اور پراسیکیوٹرزکے تحفظ کے لئے حفاظتی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت روزانہ کی بنیاد پرمقدمے کی سماعت کر کے 7 روز میں فیصلہ سنانے کی پابند ہو گی بصورت دیگر معاملہ متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے نوٹس میں لایا جائے گا، نامناسب انکوائری پر سزا اور بہترین تفتیش پر انعام دیا جائے گا۔ عدالت میں الیکٹرانک شواہد بطور ثبوت پیش کئے جاسکیں گے اور انسداد دہشت گردی کے مقدمات کو ملک کے کسی بھی حصے میں منتقل کرنے کی اجازت ہوگی

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment