Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

شمسی توانائی سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، شہباز شریف

[+] [a] [-] Related Beats Comments

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 200 ارب روپے کی لاگت سے بہاولپور میں قائداعظم سولرپارک منصوبہ خطے کی تاریخ بدل دے گا، شمسی توانائی سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو بہاولپور کے علاقے نوسربلوچاں میں قائداعظم سولرپارک کے لئےمختص کی گئی 10 ہزار ایکڑ اراضی اور منصوبے کے حوالے کے سے بریفنگ دی گئی، اس موقع پر شہباز شریف نے منصوبے کی بنیاد رکھی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تاریخ کی سب سےبڑی سرمایہ کاری ہورہی ہے، انہوں نے بتایا کہ پہلےفیز میں 31 مارچ تک 100 میگا واٹ بجلی بنائی جائے گی، جبکہ باقی 900 میگاواٹ کے لئے بجلی کی ترسیل کا نظام بنانا پڑے گا جس کے بعد امید ہے کہ ایک سال میں ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کوملک کا بہترین حصہ بنائیں گے، نئے ہوٹل، ایئرپورٹ ، نئی سڑکیں اور نیا شہرآباد ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم سولرپارک منصوبے میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، جس سے بہاولپور شہر کو کئی نئی جہتیں ملیں گی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب کا چیمپئن کہا جاتا تھا، لیکن بہاولپور کے عوام نے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر  ان کے تمام دعوے غلط ثابت کردیئے، شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سولرپراجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیراعظم نوازشریف خود رکھيں گے، بہاولپور کے عوام نے مجھے اور نوازشریف کو جو مینڈیٹ دیا ہے، اس کے ذریعے ہم انشا اللہ اس خطے کی تاریخ بدل دیں گے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment