Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

شاہ زیب کے والدین اور سکندر جتوئی کے درمیان 30 کروڑ میں ڈیل طے پائی، ذرائع - shahzaib Case

Published: Sep 10, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 249 Tags: shahzaib, case, karachi, shahrukh, jitoi
[+] [a] [-] Related Beats Comments

کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو معاف کرنے کے لئے شاہ زیب کے والدین اور شاہ رخ کے والد سکندر جتوئی کے درمیان 30 کروڑ میں ڈیل طے پائی ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام معاملات متحدہ عرب امارات میں طے پائے، شاہ رخ کی دبئی میں گرفتاری سے اس ڈیل کی شروعات ہوئی جس کے تحت مرکزی ملزم شاہ رخ نے پہلے گرفتاری دی، پھر مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گیا تاہم شاہ رخ کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے سے قبل یہ ڈیل 19 کروڑ روپے میں طے پائی تھی لیکن سزائے موت سنائے جانے کے بعد ڈیل کی رقم 30 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 کروڑ روپے کے ساتھ ساتھ شاہ زیب کے اہلخانہ کو آسٹریلیا کا ویزا بھی دیا گیا ہے اور شاہ زیب کے اہلخانہ جلد آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان کی جانب سے آج سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ اور ان کے اہلخانہ اپنے بیٹے کے قاتل شاہ رخ کو اللہ کے نام پر معاف کرتے ہیں اور انہوں نے یہ فیصلہ کسی ڈیل یا دباؤ کے تحت نہیں کیا ہے

http://www.express.pk/story/172845/


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment