Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

شام پر حملہ نہ کیا تو ایران امریکا کو کمزور سمجھے گا، جان کیری

Published: Sep 11, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 241 Tags: john, karry, america, syria, iran, washington, foreign, minister
[+] [a] [-] Related Beats Comments

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر شام کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ایران کو امریکا کے کمزور ہونے کا پیغام جائے گا۔

کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا شام کے خلاف فوجی کارروائی نہ ہوئی تو ایران سمجھے گا امریکا کمزور ہو گیا ہے، امریکا شام کے خلاف جنگ نہیں بلکہ محدود کارروائی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی طرف سے کیمیائی ہتھیار عالمی برادری کی نگرانی میں دینے سے اس صورتحال سے نکلا جاسکتا ہے لیکن اس کے باوجود شام کے خلاف فوجی کارروائی بھی ضرورہونی چاہئے۔

گزشتہ روز امریکی صدر براک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ کیمیائی ہتھیار عالمی تحویل میں جانے کی صورت میں امریکا شام پر جنگ مسلط نہیں کرے گا، دوسری جانب فرانس نے شام کے کیمیائی ہتھیار عالمی برادری کی تحویل میں دینے کے لئے سلامتی کونسل میں قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے، قرارداد میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیروں کے مکمل معائنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

http://www.express.pk/story/173319/


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment