Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے، اقوام متحدہ ، باغیوں کی امداد بڑھانے کا فیصلہ

Published: Sep 17, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 194 Tags: new york, jeniva, peris, international, syria, tehraan, United, nation, ban ki moon, attack, camical, wapons
[+] [a] [-] Related Beats Comments

نیویارک / جنیوا / پیرس / تہران:اقوام متحدہ نے شام کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں ’’واضح طور پر‘‘ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال ہوا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں گزشتہ ماہ راکٹ حملے میں سارن گیس کا استعمال کیا گیا‘ اس رپورٹ میں کسی پر الزام عائد نہیں گیا کہ آیا کس نے اس کا استعمال کیا تھا؟۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ’’یہ جنگی جرم ہے‘‘۔ دوسری طرف کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقات کرنے والی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ پائولو سرگیو پنہرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں 14کیمیائی مقامات کی تحقیقات کی گئی‘ ہتھیاروں کے استعمال بارے ابھی کسی بھی گروپ کو ذمہ دار ٹھہرانا قبل از وقت ہوگا۔

انسپکٹروں کی ٹیم نے متاثرہ خاندانون، پناہ گزین افراد اور دیگر سٹیک ہولڈرز کیساتھ گفتگو کرکے بیان قلمبند کئے ہیں۔ کچھ لوگوں سے ویڈیو لنک انٹرویوز بھی کئے گئے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے ہلاکتوں کی ویڈیوز بھی دیکھی ہیں‘ تمام چیزوں کو سامنے رکھ کر رپورٹ اقوام متحدہ کو پیش کی گئی ہے۔ ادھر امریکہ‘ برطانیہ اور فرانس نے شامی صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف محاذ آراء باغی جنگجووں کی امداد میں اضافے سے اتفاق کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پیرس میں سوموار کو ملاقات میں اس بات سے بھی اتفاق کیا ہے کہ اگر بشارالاسد شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو اقوام متحدہ کی مجوزہ قرارداد کے تحت بین الاقوامی کنٹرول میں نہیں دیتے تو پھر انھیں مضمرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فرانسیسی وزیرخارجہ لوراں فابئیس اور برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ سے ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا کہ اتحادیوں نے شامی حزب اختلاف کی امداد کا عزم کر رکھا ہے اور بشارالاسد اپنے ملک پر حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق تینوں ممالک کا شام کیخلاف نئی قرار داد بھی لانے پر اتفاق ہوا جس میں شام کو کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمہ کے حوالہ سے مختصر اور واضح ڈیڈ لائن دی جائے گی۔

http://www.express.pk/story/175896/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment