Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

سیاچن پر فوجوں کو مشکل میں ڈالے رکھنا احمقانہ پن ہے: وزیراعظم

[+] [a] [-] Related Beats Comments

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہاں ہے جبکہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب ایشوز مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک دفاع پر بھاری اخراجات کررہے ہیں جو کہ ہمیں سماجی شعبوں پر خرچ کرنا چاہئے۔ میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار اداکیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ سیاچن کا ایشو دونوں ممالک کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں ممالک کی افواج بائیس ہزار سے زائد فٹ کی بلندی پر بیٹھی ہیں اور آج کے اس جدید دور میں یہ احمقانہ پن ہے کہ ہم اس ایشو کو حل کرنے کے بجائے اپنی فوجوں کو مشکل میں ڈالے رکھیں۔

http://www.express.pk/story/180105/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment