Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

سپراسٹار فٹ بالر میسی کی ٹیکس فراڈ کیس میں ہسپانوی عدالت میں پیشی

Published: Sep 27, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 299 Tags: Massey, superstar, Spanish, court, hearing, tax, fraud, case, world, expensive, football, player, Argentine, footballer, sports, international
[+] [a] [-] Related Beats Comments


دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے ارجنٹینا کے فٹ بالرلیونل میسی آج کل ٹیکس فراڈ کیس میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، اسی سلسلے میں میسی اور ان کے والد آج عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔

میسی پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ مل کر 2006سے 2009 تک اپنی تصاویرکے اشتہا ری حقوق مختلف کمپنیوں کو فروخت کیے مگر ان پرغلط ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔ میسی اور ان کے والدآج عدالت میں پیش بھی پیش ہو ئے جس کے دوران  عدالت  میں ان دونوں سے جرح کی گئی ۔

واضح رہے کہ اسپین کی حکومت 26 سالہ فٹ بالر اور ان کےوالد کے خلاف ٹیکس چوری کیس کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم 4بارفیفا کے سال کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز جیتنے والے لیونل میسی اور ان کے والد ان الزامات سے انکار کرتے ہیں، ہسپانوی قانون کے مطابق  اگر میسی کے خلاف فراڈ کیس کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں قید کی سزا بھی سکتی ہے۔

Massey superstar footballer Spanish court hearing in tax fraud case

http://www.express.pk/story/179895/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment