Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 7.2 شدت کا زلزلہ، 4 افراد جاں بحق

Published: Sep 28, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 188 Tags: earthquake, quetta, karachi, aftershokes, american, geological, servay, khairpur, dadu, larkana, faiz gang, pakistan, sindh, balochistan
[+] [a] [-] Related Beats Comments

کراچی اور کوئٹہ سمیت سندھ اور بلوچستان کے متعدد شہروں اور علاقوں میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق یہ آفٹر شاکس نہیں بلکہ نیا زلزلہ تھا جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز آواران سے تھوڑی دور 47 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پاکستان میں دوبارہ آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 تھی اور اس کا مرکز آواران سے 96 کلو میٹر شمالی مشرق میں 14.8 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کراچی کے علاوہ سندھ کے مختلف شہروں لاڑکانہ، دادو، خیر پور، فیض گنج اور نوشہرو فیروز میں محسوس کئے گئے جبکہ کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے بھی کئی علاقوں خاران، مستونگ، کیچ، دالبندین، سبی اور چاغی وغیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کے وقت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی جاری تھا تاہم اراکین اسمبلی زلزلے سے خوفزدہ ہو کر اسمبلی کی عمارت سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی شہروں میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے نے بلوچستان کے علاقے آواران، مشکے اور کیچ میں  تباہی مچادی تھی جس میں اب تک 400 سے زائد افرادجاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوئے تھے جب کہ  ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment