Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

سانحے پر سیاست چمکانے والوں کو شرم آنی چاہیے، عمران خان

Published: Sep 23, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 226 Tags: Imran, Khan, Pakistani, PTI, Politician, peshawar, church, blast
[+] [a] [-] Related Beats Comments

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چرچ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وہ دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد میں پارٹی مجلس عاملہ کا اجلاس چھوڑ کر وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے ہمراہ پشاور پہنچے اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ مینا بازار دھماکے کے بعد یہ صوبے کا سب سے بڑا دھماکا ہے، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں، انھوں نے بتایاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ طالبان سے مذاکرات کیے جائیں تاکہ پتہ چلے کہ کون ساگروپ بات چیت کرنا چاہتا ہے اور کون سا گروپ لڑائی کے حق میں ہے، یہ211 واں دھماکا ہے، جن لوگوں کے دور میں200 سے زائد حملے ہوئے ہیں وہ اس کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں جس پر انھیں شرم آنی چاہیے، یہ انسانیت پر حملہ ہے، اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کا خدا ہے، بعض لوگ سازشیں کر رہے ہیں کہ پاکستان دوبارہ9 سال پرانی دلدل میں پھنس جائے، ہم امن کے قیام کیلیے پورا زور لگائیں گے۔آن لائن کے مطابق انکا کہنا تھاکہ دھماکے مذاکرات کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، سانحے پرسیاست چمکانا اور عوام کو اشتعال دلانا انتہائی شرمناک فعل ہے، جو لوگ 5 سال میں حالات بہتر نہ کرسکے وہ ہم پرکس منہ سے تنقیدکر رہے ہیں، لوگوں کو جان بوجھ کر بھڑکایا گیا جس کی وجہ سے توڑ پھوڑہوئی۔ دریں اثنا تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے پارٹی کی تمام تقریبات منسوخ کر دیں اور3روزہ سوگ کا اعلان کیا

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment