Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

زلزلے کے بعد گوادر کے سمندر میں 20 سے 40 فٹ بلند جزیرہ نمودار ہوگیا

Published: Sep 25, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 183 Tags: gawadar, karachi, sindh, balochistan, pakistan, earthquake
[+] [a] [-] Related Beats Comments

گوادر:کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان  میں آنے والے  زلزلے کے بعد گوادر کے سمندر میں 20 سے 40 فٹ جزیرہ نمودار ہو گیا ہے۔

جزیرے کی اونچائی سطح سمندر سے20 سے 40 فٹ بلند بتائی جا رہی ہے اور یہ گوادر کے ساحل سے ڈیڑھ کلومیٹر دور نمودار ہوا ہے جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک کثیرتعداد ساحل پرپہہنچ گئی، کوسٹ گارڈز کے حکام  کا کہنا ہے کہ 1945 میں بھی آنے والے شدید زلزلے کے بعد ایک جزیرہ نمودار ہوا تھا جوایک سال کے عرصے میں خود بہ خود سمندر کی سطح سے نیچے چلا گیا ۔

واضح رہے کہ  کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 7.8شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 30سے زائد افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔

http://www.express.pk/story/178733/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment