Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

روس نے پاکستانی زرعی درآمدات پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگا دی

[+] [a] [-] Related Beats Comments

روس نے پاکستان سے تمام زرعی مصنوعات کی درآمد پر یکم اکتوبر سے غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد روس کی 15 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی برآمدی منڈی خطرے میں پڑگئی ہے۔

روس کی فیڈرل سروس فار ویٹرنری اینڈ فائیٹوسینٹری سرویلینس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی اور روسی قرنطینہ اصولوں کی خلاف ورزی سے روس میں زرعی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جس کی روک تھام کے لیے پاکستان سے ہر قسم کی پلانٹ پراڈکٹس کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین وحید احمد کے مطابق روس پاکستانی آلو اور کینو کی بڑی منڈی ہے، روس کو سالانہ 15کروڑ سے 17کروڑ ڈالر کا کینو اورآلو برآمد کیا جاتا ہے، پابندی لگنے سے پاکستانی پھل اور سبزیوں کی 62کروڑ50 لاکھ ڈالر کی برآمدات میں 15 کروڑ سے 17کروڑ ڈالر کمی کا سامنا ہو گا۔

انہوں نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور وزارت تجارت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر روسی حکام کی جانب سے لگائی گئی پابندی کا نوٹس لیا جائے اور اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھاکر پابندی فی الفور ختم کرائی جائے، پاکستان سے کینو کی برآمد کا آغاز یکم دسمبر سے کیا جائے گا جبکہ روس کو آلو کی برآمد جنوری سے شروع ہوگی، پابندی کی اطلاعات کے بعد ایکسپورٹرز میں بے چینی پھیل گئی ہے، حیرت انگیز طور پر پاکستانی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایکسپورٹرز کو اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، روسی حکام نے پابندی کا نوٹیفکیشن 20 ستمبر کو جاری کردیا تھا تاہم پاکستانی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ اور ادارہ فروغ برآمدات روسی پابندی سے تاحال لاعلم ہے۔

http://www.express.pk/story/181305/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment