Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے

Published: Oct 6, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 182 Tags: mufti muneeb ur rehman, zil hajj, royat -e- hilal committee, karachi, paksitan
[+] [a] [-] Related Beats Comments

ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہورہا ہے۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہورہا ہے اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس طلب کئے گئے ہیں جو رویت ہلال کی شہادتیں حاصل کرکے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی اس کے علاوہ محکمہ موسمیات اور پاک بحریہ کے ماہرین کی بھی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جن کی رائے اور شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کےلئے اس کی عمر 26 گھنٹے ہونی ضروری ہے جب کہ آج چاند کی عمر 35 گھنٹے ہوگی اور یہ 40 منٹ تک نظر آسکتا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہے، کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے تاہم مجموعی طور پر موسم انسانی آنکھ کے ذریعے چاند دیکھنے کے لئے سازگار ہوگا اس لئے اس بات کا قوی امکان ہے کہ آج چاند نظر آجائے گا اور عیدالاضحٰی16 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، اس طرح عازمین 14 اکتوبر بروز پیر کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔

http://www.express.pk/story/182967/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment