Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

دس ہزار جانثار مل جائیں تو آج ہی نیٹو سپلائی بند کراسکتا ہوں، منور حسن

Published: Oct 6, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 362 Tags: munnawar hassan, jamaat e islami, nato supply, block, KPK, pakistan
[+] [a] [-] Related Beats Comments
وفاق اور پنجاب میں چور ہی حکومت کررہے ہیں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ اگر انہیں 10 ہزار جانثار مل جائیں تو وہ آج ہی نیٹو سپلائی بند کراسکتے ہیں۔  

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب جماعتوں کے مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا نتیجے میں بنگلہ دیش وجود میں آیا، وہ اب بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ عام انتخابات میں عوام نے چوروں کو ووٹ دیئے، گزشتہ دور حکومت میں شہباز شریف علی بابا 40 چور کا نعرہ لگاتےتھے لکن اب بھی وفاق اور پنجاب میں چور ہی حکومت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابی منشور پر عمل نہ کرسکی جس پر اسے مستعفی ہوجانا چاہئے ؛لیکن اگر ملک میں بلدیاتی انتخابات کرادیئے جائیں تو اس سے ذریعےعوام کے دکھوں کا مداوا کیا جا سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بندوق کی نوک سے شریعت نافذ ہو سکتی ہے نہ امن ممکن ہے، ملک میں شریعت کا نفاذ صرف انتخابات کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے، طالبان اگر شریعت نافذ کرنا چاہتے تو اب تک کراچکے ہوتے، انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے، امریکا اور سیکولر قوتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر 5 سے 10 ہزار جاں نثار مل جائیں تو آج ہی نیٹو سپلائی بند کرسکتےہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment