Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

خطرناک سمندری طوفان پائلن آج بھارت کے ساحل سے ٹکرائے گا

Published: Oct 12, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 260 Tags: india, Palin dangerous hurricane, indian sea, international, Hurricane payln
[+] [a] [-] Related Beats Comments

بھارت میں خلیج بنگال میں آنے والے بڑے سمندری طوفان پائلن سے نمٹنے کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں، سمندری طوفان پائلن آج 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان پائلن 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہفتے کے روز ریاست اُڑیسہ اور آندھرا پردیش کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان پائلن 2005 میں امریکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان کترینہ سے بھی زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے جب کہ امریکی اور برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان پائلن 315 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی کیٹیگری 5 ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ سمندری طوفان پائلن سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے۔ طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں بسنے والے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جب کہ بھارتی حکومت نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

http://www.express.pk/story/184959/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment