Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

حکومت کا ڈھائی ہزار سے زائد بلیو پاسپورٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ

Published: Oct 4, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 192 Tags: passport, pakistan, blue, cancel, PPP
[+] [a] [-] Related Beats Comments

حکومتِ پاکستان نے ڈھائی ہزار سے زائد نیلے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پیپلزپارٹی کے دور میں ارکان پارلمینٹ، اْنکے اہلخانہ، سابق سرکاری افسران کے علاوہ دیگر من پسند افراد کو جاری کئے گئے تھے۔

اس ضمن میں فہرست وزارت داخلہ کو بجھوا دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ اس فہرست میں سب سے زیادہ تعداد ارکان پارلیمنٹ اور اْن کے اہلخانہ کی ہے جو کہ 1280کے قریب ہے۔ ان میں سابق ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔ قانون کے مطابق بلیو پاسپورٹ سرکاری ملازمین اور سفارتکاروں کو جاری کیے جاتے ہیں جبکہ ارکان پارلیمنٹ کو اسپیکر قومی اسمبلی یا سینیٹ کے چیئرمین یا صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے تصدیق شدہ خط کے بعد پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق پاسپورٹ اینڈ امیگریشن محکمے کے اہلکار تنویر عباسی نے بتایا کہ گریڈ20 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری افسران بلیو پاسپورٹ لینے کے اہل ہیں

سرخ رنگ کا پاسپورٹ صرف وی وی آئی پیز کو ہی جاری کیا جاتا ہے جبکہ سبز رنگ کا پاسپورٹ عام عوام کیلیے ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اس فہرست میں شامل سابق ارکان پارلیمنٹ اور اْن کے اہلخانہ کے علاوہ سفارتکار اور بیوروکرٹیس ابھی تک یہ پاسپورٹ استعمال کررہے ہیں کیونکہ سابق دور حکومت میں یہ پاسپورٹ 5 سے 10 سال کی مدت کیلیے جاری کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس فہرست میں سابق سفارتکاروں کے علاوہ سابق بیوروکریٹس کی تعداد بھی500 سے زائد ہے جنہیں بلیو پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ اور امیگریشن محکمے کی طرف سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد کے تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے جنہیں گْزشتہ حکومت کے دور میں بلیو پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment