Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

حکومت پاکستان نے ایبٹ آباد طرز کے آپریشن کے خطرے کے باعث ڈاکٹر قدیر کی سیکیورٹی بڑھادی

[+] [a] [-] Related Beats Comments

نئی دہلی:بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت پاکستان نے ایبٹ آباد طرز کے کسی آپریشن کے خطرے کے پیش نظر پاکستان میں جوہری پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سیکیورٹی میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خلاف امریکا کے کسی آپریشن کے خطرے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے ان کے اسلام آباد والے گھر کی سیکیورٹی میں 3 گنا تک اضافہ کردیا ہے اور اب ان کو دوران سفر وزیر اعظم کی پروٹوکول کے برابر سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا سیکیورٹی اسٹاف بڑھائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے خراب حالات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی سیکیورٹی القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں کئے گئے آپریشن کے طرز کے کسی بھی طرح کے آپریشن سے بچنے کے لئے بڑھائے گئی ہے کیونکہ امریکا جوہری توانائی کے پھیلاؤ میں ملوث ہونے کے الزام میں ان کے خلاف کسی طرح کا آپریشن کرسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سخت سیکیورٹی کے باعث ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کے گھر کے اطراف میں کسی بھی امریکی اور یورپی کو قیام کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کو بھی وزارت داخلہ سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد ان کے گھر کے اطراف میں قیام کی اجازت دی جارہی ہے۔

http://www.express.pk/story/177276/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment