Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

حکومت سندھ کا 3 ماہ کے لئے وائبر، اسکائپ اوردیگر نیٹ ورک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Published: Oct 3, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 215 Tags: sindh government, skype, wiber, social networking, paksitan
[+] [a] [-] Related Beats Comments

شہر میں امن وامان قائم رکھنے کےلئے سندھ حکومت کی جانب سے 3 ماہ کےلئے وائبر، اسکائپ اور دیگر سماجی رابطوں کے نیٹ ورک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلٰی سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے اجلاس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام، ڈی جی رینجرز، ڈی آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی  نے بھی شرکت کی جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو مزید موثر بنانے کےلئے 3 مہینے کےلئے وائبر اور اسکائپ سمیت دیگر مختلف سماجی رابطوں کے نیٹ ورک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اجلاس میں اسلحے کی نمائش پر بھی فوری طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ پابندی پرائیویٹ کمپنیوں کے سیکیورٹی گارڈز پر بھی عائد ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی کے پاس لائسنس یافتہ ہتھیار ہے تو وہ گاڑی میں چھپا کر رکھ سکتے ہیں لیکن نمائش کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس غیر قانونی ہتھیار ہیں وہ 12 اکتوبر تک قریبی تھانوں میں رضاکارانہ طور پر جمع کروا دیں، اگر اس کے بعد کسی کے پاس سے بھی غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے ایک بار پھر رابطہ کرے گی جس میں غیر قانونی سموں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا تاکہ دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے۔

http://www.express.pk/story/181943/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment