Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

حکومت بجلی کے پرانے نرخ بحال کرے،سینیٹ کمیٹی

[+] [a] [-] Related Beats Comments

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں ایم ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نیلم جہلم ہائیڈل پروجیکٹ کاٹینڈرحاصل کرنیوالی کمپنی اورٹینڈرکے منظور ہونے کے حوالے سے کمیٹی کومطمئن نہ کرسکے۔

کمیٹی نے قرار دیا کہ منصوبے میں پیپراقوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اس کی شفافیت سوالیہ نشان ہے۔ وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی اورچیئرمین کمیٹی سینیٹر زاہد خان کے درمیان پشاور میں پختونوں کوچورقراردینے پرسخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔ سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ پورے ملک کوایک روپیہ 39پیسے کی سستی بجلی فراہم کرنیوالے پختونخوامیں اندھیرے ہیں، مالا کنڈ ڈویژن میں پوراسال 20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، نیلم جہلم پروجیکٹ میں قوانین کی خلاف ورزی کرکے قومی خزانے کونقصان پہنچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

وزیرمملکت عابدشیرعلی نے یقین دلایاکہ تحقیقات کرائی جائے گی۔کمیٹی کی متفقہ رائے دی کہ حکومت غریبوں پربوجھ ڈالنے کے بجائے بجلی کے پرانے نرخ بحال کرے اور بجلی کے تمام منصوبوں کوتیزی سے مکمل کرکے سسٹم میں اضافی بجلی لانے کی کوششں تیزکرے۔ چیئرمین نیپرا نے آگاہ کیاکہ حکومت نے بجلی  کے نرخ میں اضافے کے خلاف نیپرا کو تحریری اپیل کی ہے،50یونٹ کے صارفین کو 2روپے یونٹ کی سہولت موجودہے۔ پیپکوکے چیف نے بتایاکہ پختونخوا میں بجلی کے بلوںمیں 85فیصد ادائیگی ہورہی ہے لیکن پرانے سسٹم کی بحالی کیلیے مالی امداددرکارہے۔

آئی این پی کے مطابق سینیٹرزاہدخان  عابد شیرعلی سے کہا کہ آپ نے پشاورجا کر پشتونوں کوبجلی چورکہہ کرگالی دی جس پرعابد شیرنے کہاکہ آپ یہاں سیاست نہ کریں،میں نے جوبات کی میرٹ پرکی ہے جس کے بعدکمیٹی ارکان نے سمجھا بجھا کر بٹھا دیا۔ عابدشیرعلی نے کمیٹی کوبتایا کہ ترقیاں میرٹ پردی جارہی ہیں،بجلی چوری کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں،کمیٹی نے ملک بھرمیں ٹرانسمیشن لائن اورگرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلیے ایس ایل آرمنصوبے جلد منظورکرنے کی سفارش کردی۔

http://www.express.pk/story/185087/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment