Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

جھوٹ بولنے پر ن لیگی ایم پی اےعارف گل کی رکنیت معطل

Published: Sep 26, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 263 Tags: MPA, arif gill, PMLN, lair, supreme court, chief justice, cancel, membership
[+] [a] [-] Related Beats Comments
عارف گل غلط بیانی پرجیل بھی جاسکتے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سمندری سے مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد عارف گل کی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہے

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ان( کی رکنیت عدالت میں جھوٹ بولنے کی پاداش میں معطل کی گئی ہے جبکہ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فیصل زمان کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی ڈگریوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کی ۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 59سمندری سے منتخب رکن محمد عارف گل کی جانب سے رفیق رجوانہ اور درخواست گزار محمد یونس کی جانب سے راجہ عامر پیش ہوئے جبکہ ایچ ای سی کی نمائندگی رضا چوہان نے کی ۔ رفیق رجوانہ نے عدالت کو بتایا عارف گل کی بی اے کی اصلی سندکے حصول کیلئے درخواست دی ہے سند ملنے میں ایک دو روز لگیں گے اس لئے کچھ وقت دیا جائے ۔مخالف وکیل راجہ عامر نے عدالت کو بتایاکہ عارف گل کی سند جعلی ثابت ہو چکی ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد نے کیس کی سماعت کی تھی جس میں عارف گل بھی پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کروایا ،جج کا فیصلہ بھی آچکا ہے ۔عدالت نے عارف گل سے پوچھا کہ کیا آپ سیشن جج کے سامنے پیش ہوئے تھے تو انہوں نے کہاانہیں بلایا ہی نہیں گیا ۔ان کی اس غلط بیانی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس نے کہا سیشن جج کے فیصلے میں لکھا ہے کہ آپ نے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروایا اب آپ ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں اس غلط بیانی پر آپ کے پاس مزید رکن اسمبلی رہنے کا کیا جواز ہے ،آپ کو اس غلط بیانی کے نتائج بھگتنا ہونگے جس میں آپ جیل بھی جاسکتے ہیں ۔رفیق رجوانہ نے معذرت کی اور عدالت کو بتایا سیشن جج کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ حکم امتناعی جاری کر چکی ہے عدالت نے اس پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا جب کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا تو ہائیکورٹ کو آپ نے آگاہ کیوں نہیں کیا ۔بعد ازاں عدالت نے عارف گل کی رکنیت معطل کرتے ہوئے اصلی اسناد ایچ ای سی میں پیش کرنے کیلئے 30ستمبر تک کی مہلت دیدی ۔رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید علی رضا شاہ کی ڈگری سے متعلق کیس میں عدالت نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردئیے ۔ مخدوم افتخار گیلانی کیس میں اصلی سند تصدیق کیلئے ایچ ای سی میں پیش کرنے کیلئے مہلت دیدی۔رانا منور حسین کی ڈگری کی تصدیق ہونے پر مقدمہ نمٹادیا گیا ۔مولانا محمد الیاس کی ڈگری سے متعلق مقدمہ کی سماعت 30ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔ عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نغمہ مشتاق کو دو روز میں اصلی اسناد ایچ ای سی میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔چوہدری بلال اصغر کے کیس میں ایچ ای سی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈگری تصدیق کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو بھیجی ہوئی ہے تاہم ابھی جواب موصول نہیں ہوا اس پر عدالت نے سماعت تین ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔پیر صابر شاہ کی فیصل زمان کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران پیر صابر شاہ کے وکیل ظفر علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے جس میں ڈگری کو تو جعلی قرار دیا ہے اور فیصل زمان کیخلاف مقدمہ چلانے کا بھی حکم دیا ہے تاہم ان کی رکنیت ختم نہیں کی ۔مذکورہ رکن کی ڈگری منظور بلو یونیورسٹی زاریا نائجیریا کی ہے ۔عدالت نے فیصل زمان کو نوٹس جاری کر کے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کردی


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment