Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

جعلی ڈگری کیس؛ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد نااہل قرار

Published: Oct 1, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 241 Tags: PMLN, supreme court, fake degree, MPA, iftikhar ahmed, HEC
[+] [a] [-] Related Beats Comments

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد کو نااہل قرار دے دیا۔

جسٹس انور ظہير جمالی كی سربراہی ميں تين ركنی بينچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس خلیجی عارف نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد کو عربی کا ایک پیراگراف دیا اور اسے پڑھ کر اردو میں ترجمہ کرنے کو کہا، جواب میں افتخار احمد نے کہا کہ انہوں نے دس سال پہلے مدرسے سے عربی میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی، اب عربی پڑھنا یا اس کا ترجمہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں ہے۔ انہوں نے استدعا کہ عدالت ان سے انگلش سے اردو میں ترجمہ کرالے، جس پر جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ آپ سے وہی پوچھیں گے جس زبان کی آپ نے ڈگری حاصل کی ہے، عدالت نے عربی نہ پڑھنے پر افتخار احمد کی ڈگری جعلی قراردیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن پہلے ہی افتخار احمد کی بی اے کی ڈگری جعلی قرار دے چکی ہے، تاہم عدالت نے افتخار احمد خان كو ذاتی طور پر طلب كر کے ان سے ٹيسٹ ليا تھا جس ميں وہ كامياب نہ ہوسكے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment