Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

جب تک لیاری کے لوگ میرے ساتھ ہیں مجھے کوئی پریشانی نہیں، ثانیہ ناز

Published: Sep 22, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 195 Tags: Pakistan, ppp, sania naz, lyari, MPA
[+] [a] [-] Related Beats Comments

پیپلزپارٹی کی رکن صو بائی اسمبلی ثانیہ نازنے نجی ٹی وی پراپنے خلاف جھوٹ پر مبنی پروگرام نشر کرنے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صحا فتی تقاضوں کے برعکس یہ پروگرام صر ف اور صرف میری کردارکشی کیلیے دکھایاگیا۔سٹی میڈیا سیل لیاری سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ پیپلزپارٹی کے خلاف وہ کونسے نظرنہ آنے وا لے ہاتھ ہیں جولیاری سے کامیاب ہو نے والے ارکان اسمبلی کو ہدف بنا ئے ہوئے ہیں،کردارکشی کایہ سلسلہ اس وقت بھی کیاگیاتھا جب شہیدبینظیربھٹو کے خلاف مختلف جھوٹے مقدمات درج کرا ئے گئے تھے اورجس طرح وہ ڈٹی رہی باکل اسی طرح میں بھی اپنے خلاف سازشیں کرنے وا لے عناصرکو ان کی سازشوں میں کا میاب نہیں ہو نے دونگی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے ہزاروں ووٹوں سے لیاری کے لوگوں نے کامیاب کرایا تھا جب تک میرے ووٹرزاور چا ہنے وا لے ساتھ ہیں تومجھے کسی بات کی پریشانی نہیں جب تک سانس میں سانس ہے میں لیاری کے لوگوں کی خد مت کرتی رہونگی چاہے مجھے اس کیلیے کوئی بھی قربانی دیناپڑے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment