Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

جب تمام جماعتوں نے طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے توحکومت طریقہ کار بھی بنائے، عمران خان

Published: Sep 26, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 172 Tags: Imran, Khan, Pakistani, PTI, Politician, taliban, dialouge, office, govt, method
[+] [a] [-] Related Beats Comments

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اخبارات کے ذریعے مذاکرات نہیں کیے جاتے ہیں جب ملک کی تمام جماعتوں نے امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے تو حکومت اس کا واضح طریقہ کار بنائے۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اخبارات میں بیانات کے ذریعے نہیں کئے جاتے ہیں، جب اے پی سی میں موجود تمام جماعتوں نے طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا تو حکومت کوجلد از جلد اس کا طریقہ کار بھی طے کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے پاس قبائلی افراد اور وہاں کے مشیران موجود ہیں جن کے ذریعے طالبان سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا لوگ بھول گئے ہیں 2004 میں بھی مذاکرات ہوئے تھے اور قبائلی لوگ یہ بات مان گئے تھے کہ وہاں سے کوئی بھی شخص افغانستان لڑنے  نہیں جائے گا، مگر اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ان مذاکرات کو ختم کرکے وہاں آپریشن شروع کر دیا اور اسی کی وجہ سے ہم آج دہشت گردی کے دلدل میں  پھنس گئے ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment