Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

جب بھی مذاکراتی عمل شروع ہوتا ہے تو دہشتگردی میں تیزی آ جاتی ہے، عمران خان

Published: Sep 22, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 223 Tags: Pakistan, imran, khan, taliban, Peshawar, blast, church, terrorism, dialouge
[+] [a] [-] Related Beats Comments

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سانحہ پشاور پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو سیاسی رنگ دینے والی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے۔

عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کیے جائیں لیکن جب بھی مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ ہوتا ہے تو اس قسم کے واقعات ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور اب ڈرون حملہ بھی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی بھی صورت انسان نہیں ہو سکتے۔

اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی واقع پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی سطح پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے  5 لاکھ روپے فی کس  امداد کا بھی اعلان کردیا ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment