Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

ترکی ، وزیراعظم نوازشریف کوتمغہ جمہوریت سےنوازاگیا

Published: Sep 17, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 190 Tags: nawaz sharif, nawaz, turkey, democracy, pakistan, prime, minister, azam, international, medal
[+] [a] [-] Related Beats Comments
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا تمغہ جمہوریت ملنا میرے اعزاز کی بات ہے اور اس کے لئے ترک صدر عبداللہ گل کا شکر گزار ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ترکی سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ واضح رہے وزیراعظم نوازشریف اپنے تین روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں۔ اپنے دورے کے دوران انقرہ میں ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ وسیع اقتصادی ایجنڈے کیساتھ ترکی آئے ہیں۔ پاکستان کو ترکی اور ترکی کو پاکستان کی دوستی پر فخر ہے۔ ترکی کیساتھ قریبی تعلقات ہمیشہ ترجیح رہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں کسی گروپ کے حامی نہیں ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسیوں کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment