Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنماعبدالقادر ملا کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر سزائے موت

Published: Sep 17, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 184 Tags: international, bangladesh, jamat e islami, abdul qadir, saza, death, war, crime, mulla
[+] [a] [-] Related Beats Comments
عبدالقادر ملا پر 1971 میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں

جماعت اسلامی کے 65 سالہ رہنما کو کچھ عرصہ قبل جنگی جرائم کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف سپریم کورٹ میں سزا کو سخت کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے سزا کو مزید سخت کرتے ہوئے ملا عبدالقادر کی عمر قید کو سزائے موت میں بدل دیا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں یہ پہلا کیس ہے جس میں ٹرائل کورٹ کی سزا میں سپریم کورٹ نے اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالقادر ملا پر 1971 میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں اور اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے کئی دیگر سینئر رہنماؤں کو اس جرم میں عمر قید اور سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment