Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 3 اہلکار شہید

Published: Oct 6, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 270 Tags: security forces, bomb blast, attack, banu, meranshah, kpk, remote, pakistan
[+] [a] [-] Related Beats Comments
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

میرانشاہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے مرزائل میں میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، واقعے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کرکے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment