Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر ملک کے بیٹے کا والدین اور اہلخانہ کو قتل کرنے کا اعتراف

Published: Oct 7, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 188 Tags: brig sikander, family murder, capt haider, parents, hayder
[+] [a] [-] Related Beats Comments
ملزم حیدر نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے والدین اس شادی کے خلاف تھے

بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر ملک کے بیٹے کیپٹن حیدر نے والدین اور 2 بہنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

ملزم حیدر نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے والدین اس شادی کے خلاف تھے، واردات والے دن اس نے والدین کو شادی کے لئے منانا چاہا لیکن اس کے والد راضی نہ ہوئے اور دونوں کے درمیان بحث ہو گئی جس کے بعد اس نے والدین اور دونوں بہنوں کو نشے کی گولیاں کھلائیں اور انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر ملک اپنی اہلیہ اور 2 بیٹیوں سمیت راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں اپنی رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے تھے، ملزم نے تمام گھر والوں کو سر میں 3، 3 گولیاں ماری تھیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment