Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

برطانیہ: ظالم ماں نے بیٹے کو بھوکا مار دیا، 15 سال قید

Published: Oct 6, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 247 Tags: british, international, english, Amanda Hutton, jailed, killer, baby, son
[+] [a] [-] Related Beats Comments
بھوک سے نڈھال بچہ اپنا فضلہ کھانے پر مجبور ہوجاتا ، 2 سال تک دفنایا بھی نہیں

کمسن بیٹے کو بھوکا مارنے اور پھر میت کو 2 سال تک دفن نہ کرنے کے جرم میں پاکستانی نژاد شخص کی برطانوی بیوی کو 15 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کے وکیل نے بریڈ فورڈ کرائم کورٹ کو بتایا کہ 4 سالہ حمزہ خان ایک تعفن زدہ ماحول میں بھوک سے نڈھال ہوکر اپنے ہی نیپی سے فضلہ کھانے پر مجبور ہوجاتا اور ظالم ماں اسے سزا کے طور پر ایک گندگی سے بھرے اندھیرے کمرے میں گھنٹوں بند کر جاتی، ایسا اس نے 12 مرتبہ کیا، عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ مینڈا ہٹن کو جب بڑے بیٹے طارق خان نے حمزہ کا مردہ جسم جو ایک بوری میں بند تھا دفن کرنے کیلیے کہا تو اس نے سب بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر اسے چپ کرادیا

عدالت کو مزید بتایا گیا کہ سنگدل مینڈا ہٹن رونے پر حمزہ خان کو الماری کے نیچے دھکیل دیتی جہاں وہ رو رو کر بے ہوش ہوجاتا، میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں جب یہ سب کچھ بتایا جارہا تھا تو مینڈا ہٹن کے چہرے پر شرمندگی کا شائبہ تک نہ تھا،جج راجر تھامسن نے حمزہ کے بڑے بیٹے طارق خان کو ماں کی معاونت کرنے کے جرم میں 2سال قید کی سزا سنائی

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment