Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

بجلی ڈیڑھ تا3، پٹرول ساڑھے5روپے مہنگا کرنے کی تیاری

Published: Sep 28, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 147 Tags: pakistan, electricity, petrol, price, increment, ogra, petroleum, diesel
[+] [a] [-] Related Beats Comments

حکومت نے عوام پرایک ساتھ بجلی اور پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں اورایک بار پھر نرخ بڑھانے کی تجاویز پر غورکرنا شروع کردیا ہے۔

گھریلوصارفین کیلیے بجلی کے نرخوں میں 1.60 تا 3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا، جبکہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت 5.45 اور ڈیزل کی 2.63روپے فی لیٹربڑھانے کی سفارش کی ہے جس کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے، بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 30 ستمبرکوجاری کیا جائیگا،نئی قیمتوں کااطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم اکتوبر سے بجلی ڈیڑھ تا3 روپے مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس نے قرض لینے کے لیے آئی ایم ایف سے اس کا وعدہ کیا تھا۔

وزارت پانی وبجلی کے مطابق ماہانہ 200 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کے ٹیرف میں 1روپے 60 پیسے اضافہ ہو گا،500سے 800 تک کے گھریلوصارفین کا ٹیرف 2روپے فی یونٹ بڑھے گا 800 سے ایک ہزار یونٹ ماہانہ کے استعمال پرڈھائی روپے فی یونٹ جبکہ ایک ہزار سے 1500 یونٹ تک 3روپے فی یونٹ اضافے کا بوجھ پڑے گا۔

حکومت نے کمرشل اور صنعتی صارفین کے ٹیرف میں یکم اگست سے 6روپے 58پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا تھا۔ اوگرا نے پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی تجویز دی ہے۔اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5روپے 45پیسے، ڈیزل 2روپے 63پیسے ، مٹی کا تیل 2روپے 14پیسے،ہائی اوکٹین 5روپے 57پیسے اورلائٹ ڈیزل 2روپے 81پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت کی طرف سے یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوادی ہے تاہم سمری میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منتقل نہ کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو پٹرولیم لیوی کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے اوگرا کی طرف سے کی جانے والی کمپیوشن کے تناظر میں یکم اکتوبر سے ملک میں پٹرول کی قیمت 5.45روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 109.13روپے سے بڑھا کر114.58 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.63روپے اضافے کے ساتھ 112.26روپے سے بڑھا کر 114.89روپے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.14روپے اضافے کے ساتھ 105.99روپے سے بڑھا کر108.13روپے فی لیٹر،

ایچ او بی سی کی قیمت میں 5.57روپے اضافے کے ساتھ 138.33روپے سے بڑھا کر143.90روپے فی لیٹر فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.81روپے اضافے کے ساتھ98.43 روپے سے بڑھا کر101.24روپے فی لیٹر فی لیٹر کرنے کی تجویز زیر غورہے اس کے علاوہ جے پی ون کی قیمت2.13 روپے اضافے کے ساتھ94.29 روپے سے بڑھا کر 96.42 روپے فی لیٹر،جے پی 4 کی قیمت3.06 روپے اضافے کے ساتھ86.46 روپے سے بڑھا کر89.52روپے فی لیٹرجے پی 8 کی قیمت2.12 روپے اضافے کے ساتھ93.95 روپے سے بڑھا کر 96.07روپے فی لیٹر کیے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی منظوری 30ستمبر کو دی جائے گی ۔

http://www.express.pk/story/180099/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment