Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے کا نشے میں دھت پائلٹ طیارے سے گرفتار

Published: Sep 20, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 156 Tags: Pakistan, international, airline, PIA, pilot, drugs
[+] [a] [-] Related Beats Comments
برطانوی پولیس نے پائلٹ کو نشے کی حالت میں طیارے کے کاک پٹ سے حراست میں لیا

قومی فضائی کمپنی کی جانب سے مسافروں کو پیش کی جانے والی لاجواب سروس کی مثالیں آئے دن نظر آتی ہیں لیکن اس کی ایک مثال برطانیہ میں بھی پیش کی گئی جب نشے میں دھت پائلٹ نے طیارہ اڑانے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی شہر بریڈ فورڈ سے 180 مسافروں کو گزشتہ روز قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آنا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا کیونکہ پرواز سے قبل طیارے میں موجود مسافروں کو پتہ چلا کہ طیارہ جسے اڑانا ہے وہ تو شراب کے نشے میں دھت ہے۔ پائلٹ کو طیارے سے نکالنے کی کوشش ناکام ہوئی تو پولیس کو آنا پڑا اور اس نے طیارے کے کاک پٹ سے شرابی پائلٹ کو نکال کر حراست میں لے لیا۔

برطانیہ کی ویسٹ یارک شائر پولیس نے پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ کو ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی اور 180جانوں کوخطرےمیں ڈالنے پر حراست میں لیا گیا ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment