Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

این اے 258 میں پولنگ ، 32ہزار685 میں سےصرف 2ہزار475 ووٹ ہی درست نکلے

Published: Sep 21, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 156 Tags: Pakistan, international, elections, NA258, abdul hakeem, baloch, nadra, bogus, raja, abdulrazaq
[+] [a] [-] Related Beats Comments
قومی اسمبلی کے حلقہ 258 سے مسلم لیگ ن کے امیدوارعبدالحکیم بلوچ ،51 ہزار148 ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے تھے

نادرانے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 پر پولنگ کے دوران بوگس ووٹ ڈالے جانے کا بھانڈا پھوڑدیا جس کے تحت 33 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے 32 ہزار سے زائد ووٹوں میں سے صرف دو ہزار 400 ووٹ ہی درست نکلے جبکہ ایک ہزار400 ووٹرز نے دو مرتبہ ووٹ ڈالا۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 کے 33 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی   انگوٹھوں کے نشانات کے ژریعے تصدیق کی رپورٹ الیکشن ٹریبونل کوموصول ہوگئی ہے جس کے مطابق ان پولنگ اسٹیشنز پر کل 32 ہزار 6 سو 85 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں سے صرف 2ہزار 475 ووٹوں ہی درست تھے، 32 ہزار 432 ووٹوں پر الیکشن کمیشن سے منظورشدہ سیاہی استعمال نہیں ہوئی، 18 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد کاؤنٹر فائل سے کم تھی جبکہ 15 پولنگ اسٹیشن پر تعداد کاؤنٹر فائل سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چودہ سو ووٹرز نے دو مرتبہ ووٹ ڈالے جبکہ تریپن ووٹ قابل تصدیق نہیں تھے۔ صالح نامی ایک شخص نے 8 ووٹ بھگتائے جبکہ فیضان نامی ایک شخص نے خواتین کے 8 ووٹ ڈالے۔ 4 ہزار 680 ووٹ ایسے ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 435 افراد ایسے بھی جنہوں نے ووٹ تو این اے 258 میں ڈالے لیکن ان کا ووٹ کسی دوسرے حلقے میں تھا جبکہ ایک ہزار 409 ووٹ جعلی تھے۔

واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 258 سے مسلم لیگ ن کے امیدوارعبدالحکیم بلوچ ،51 ہزار148 ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے تھے،ان کی کامیابی کو پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالرزاق راجا نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment