Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

ایف آئی اے نے مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی

Published: Oct 11, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 200 Tags: FIA, pervaiz, musharraf, ECL, murder, court, pakistan
[+] [a] [-] Related Beats Comments

عبدالرشید غازی کی والدہ کے قتل کیس میں دوبارہ گرفتاری کے باوجود ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے سمری بھجوائی ہے۔

سمری کے مطابق غداری کیس سمیت مختلف کیسز میں تحقیقات کیلیے پرویز مشرف کی پاکستان میں موجودگی ضروری ہے۔ ان کے بیرون ملک جانے سے تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں۔ تمام کیسز میں پرویز مشرف کی ضمانت ہوجانے کے بعد ایف آئی اے کی طرف سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کی درخواست انتہائی اہمیت کی حامل ہے

تمام کیسز میں ضمانت کے بعد مشرف کے بیرون ملک جانے کی افواہیں گرم تھیں اور بہت سوں کا خیال تھا کہ مشرف کی تمام کیسز  میں ضمانت مشرف کی نواز حکومت سے ڈیل کا نتیجہ ہے مگر ایف آئی اے کی طرف سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سے ایسی تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ سابق صدر کیخلاف کیسز میں غداری کا مقدمہ سب سے اہم ہے اور اس میں پٹیشنر کے پاس اہم ثبوت بھی ہیں۔ ایف آئی اے نے 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کا تمام سرکاری ریکارڈ حاصل کرلیا ہے اور اسی ریکارڈ کی بنیاد پر ایجنسی نے مشرف اور دیگر اہم شخصیات سے تحقیقات کی ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment