Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

ایفی ڈرین کیس ضمانتیں خارج، حنیف عباسی کے بھائی سمیت9ملزم گرفتار

Published: Sep 20, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 162 Tags: Pakistan, international, hanif, abbasi, ephedrine
[+] [a] [-] Related Beats Comments
ایفی ڈرین کوٹے کاغلط استعمال ثابت ہوتاہے، ہائیکورٹ
 جسٹس اعجازاحمداورجسٹس فرخ عرفان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ و اسمگلنگ کیس میں نامزد11 ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں، مرکزی ملزم داناس کمپنی کے ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈطاہر الودود لاہوتی عدالت میں پیش ہوئے بغیردوسری بارفرارہوگئے۔

9ملزمان کواینٹی نارکوٹکس فورس کی بھاری نفری نے کمرہ عدالت کے دروازے پر ہتھکڑیاں لگا کر گرفتارکر لیا جبکہ ایک ملزم مرزاعبدالرحمٰن پہلے ہی جیل میں ہے، مفرور ملزم کرنل طاہر الودود لاہوتی کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے لیکن کامیابی نہیں ملی۔گرفتارملزمان میںن لیگ کے سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی کے بھائی باسط عباسی، منیجرعامر بلال، جنوم فارما سیوٹیکل کمپنی کے ڈائریکٹرابوذر، پاکستان کیمسٹس اینڈڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے رہنماسید سراج الدین شاہ، نیوٹرو فارماسیوٹیکل کے ڈائریکٹر حامدرضا اوران کے دیگر3ملازمین، ریمنڈ فارماکے ڈائریکٹرچوہدری آصف شامل ہیں۔ ان تمام9 ملزمان کوآج (جمعے کو) اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کرکے7روزہ جسمانی ریمانڈ لیاجائے گا۔

اے این ایف کے پراسیکیوٹر شاہد محمود عباسی اور تفتیشی افسر ایس ایس پی عابدذوالفقارکاموقف تھا کہ ملزمان نے ایفی ڈرین کا کوٹہ حاصل کیا مگر ادویہ بنانے کے بجائے افغانستان اسمگل کرکے کروڑوں روپے کمائے۔انھوں نے استدعاکی کہ ملزمان سے ایفی ڈرین برآمدکرنا ہے اوران کی مدد سے دیگراسمگلروں کو گرفتارکرنا ہے، اس لیے عبوری ضمانتیں منسوخ کی جائیں تاکہ تفتیش مکمل کی جاسکے۔عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ایفی ڈرین کوٹے کاغلط استعمال ثابت ہوتا ہے۔ اے این ایف کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزمان نے ایفی ڈرین حاصل کرنے کااعتراف کیاہے۔ ملزمان کے وکلا سردار اسحاق، عبدالرشید شیخ،احسن حمید اللہ اوریاسرشاہ ترمذی کاموقف تھاکہ ملزمان بے گناہ ہیں۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment