Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

اکبر بگٹی قتل کیس؛ عدالت کا پرویز مشرف کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم

Published: Sep 30, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 189 Tags: musharraf, bugti, akbar, murder, court, trial, tariq qasi, kasi, aftab sherpao
[+] [a] [-] Related Beats Comments

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزم سابق صدر پرویز مشرف کو ایک بار پھر ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کے جج  طارق کاسی کی عدالت میں ہوئی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی پیش ہوئے، سماعت کے دوران کرائم برانچ کی تفتیشی ٹیم نے کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی عدم دستیابی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جسے عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کردی۔

عدالت نے پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ہرصورت پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو سپرینٹنڈینٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوں۔ کیس کی مزید سماعت 22 اکتوبر کو  ہوگی

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment