Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار، پولیس

Published: Sep 28, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 232 Tags: sindh, police, pakistan, rape case, arrested, express news, aurangi
[+] [a] [-] Related Beats Comments

اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اشرف کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو اس کے گھر سے 2 کلو میٹر دور ایک ڈسپنسری میں لے گیا جہاں پر اسے وہ اپنی دردندگی کا نشانہ بنانے کے بعد فرارہوگیا ، بچی کی نشاندہی پر اس درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ملک کے مختلف شہروں میں کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جمعرات کو کراچی کے علاقے سی ویو سے 13 سالہ لڑکی کی لاش ملی  تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جس کا معمہ پولیس نے حل کرلیا اور لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا، دوسری جانب  لاہور میں 5 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کو 2 ہفتے ہونے کے باوجود پنجاب پولیس درندوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جب کہ گوجرانوالہ میں بھی 14 سے 16 سال کے درمیان 2 بہنوں کو بھی درندہ صفت ملزمان نے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment