Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

امن کے نوبل انعام کیلئے ملالہ یوسف زئی دنیا کی پسندیدہ ترین شخصیت قرار

[+] [a] [-] Related Beats Comments

امن کے نوبل انعام کے لئے ملالہ یوسف زئی کو دنیا کی پسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا جارہا ہے۔

دنیا بھر کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسف زئی اس سال کے امن کے نوبل انعام کے لیے پسندیدہ ترین شخصیت بن گئی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ رواں سال ملالہ امن کا نوبل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ نوبل پیس پرائز کمیٹی کے سربراہ تھوربجورن جگلینڈ کا کہنا ہے کہ انہیں امن کے نوبل انعام کے 251 امیدواروں میں ملالہ یوسف زئی اس انعام کی سب سے زیادہ حق دارنظرآتی ہیں۔

واضح رہے ملالہ کو خواتین کے حقوق اور تعلیم کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے پر رواں سال نوبل پرائز کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ ملالہ کو بچوں کے عالمی امن ایوارڈ 2013 سے بھی نوازا گیا ہے، جبکہ تعلیم کے فروغ کے لئے ملالہ فنڈ بھی قائم ہوچکا ہے جس میں سب سے پہلے رقم اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر انجلینا جولی نے جمع کرائی تھی، ملالہ یوسف زئی کے نام پر فنڈ کے قیام کا مقصد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کے لئے اقدامات کرنا ہے۔

http://www.express.pk/story/182282/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment