Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

امریکی بحریہ کے ہیڈکوارٹرزمیں فائرنگ، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Published: Sep 16, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 148 Tags: international, america, navy, Washington, obama, terror
[+] [a] [-] Related Beats Comments

جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے

امریکی نیوی کے مطابق حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 20 منٹ پر فائرنگ کردی جس کے بعد حملہ آور نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا ، حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی تعداد نہیں بتا سکتے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ عمارت میں 3 حملہ آور موجود ہیں۔ حملے کی وجہ سے ہیڈکوارٹرز کے گردونواح میں موجود اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے حملہ آور کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور وہاں موجود افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر متنقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کو صورت حال سے مکمل طور پر باخبر رکھا جا رہا ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment