Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

امریکہ : ہوائی جہاز اڑاتے اڑاتے پائلٹ کی ہارٹ اٹیک سے موت

Published: Sep 29, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 131 Tags: america, pilot, heart attack, death, plane, henri, siklen, boeing 737
[+] [a] [-] Related Beats Comments

امریکہ میں ایک پائلٹ کو دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑنے پر مسافر برادر ہوائی جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

یونائٹڈ ائرلائن کے اس جہاز میں 161 مسافر سوار تھے اور یہ ہوسٹن سے سیاٹل جا رہا تھا

دورانِ پرواز اس کے پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی اور جہاز میں سوار مسافر جنہوں نے طبی تربیت حاصل کر رکھی تھی، لینڈنگ سے پہلے پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

جہاز کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا اور ہسپتال پہنچانے پر معلوم ہوا کہ پائلٹ کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا ہے اور بعد میں 63 سالہ پائلٹ ہینری سکلن کی موت واقع ہو گئی۔

پرواز کے دوران مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کے قریب ہوائی جہاز کے فسٹ پائلٹ افسر نے بؤسی ائرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابط کر کے ہنگامی طبی صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے لینڈنگ کی درخواست کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق جہاز میں دو فوجی ڈاکٹر سوار تھے جنہوں نے جہاز اترنے تک پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

جہاز اترنے کے بعد آگ بجھانے والے عملے کے اہلکاروں نے پائٹ سکلن کو ہسپتال پہنچایا۔

ہوائی اڈے بؤسی کے ایک ترجمان پیٹی ملر نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ بوئنگ 737 کی پرواز پر 161 مسافر سوار تھے۔

’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جو کچھ بھی کر سکتے تھے انہوں نے کیا۔ مسافر اس کے بارے میں تشویش میں مبتلا تھے لیکن پرسکون رہے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment