Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

امریکہ نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کے ہاتھ بیچ ڈالا

Published: Sep 17, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 253 Tags: international, america, israel, Washington, obama, terror, richard, snodin
[+] [a] [-] Related Beats Comments
رچرڈ سنوڈن کا نیا تہلکہ خیز انکشاف 12ستمبر کو امریکی حکومت کے ’’غدار‘‘ رچرڈ سنوڈن نے ایک اور انکشافاتی دھماکہ کرڈالا۔ اس نے برطانوی اخبار، گارڈین کو ایک خفیہ معاہدے کی نقل فراہم کی جو 2009ء میں امریکی اور اسرائیلی حکومتوں کے مابین طے پایا تھا۔ اِس خفیہ معاہدے کے ذریعے امریکیوں نے اسرائیلیوں کو اُس اربوں میگا بائٹ ڈیٹا تک رسائی دے ڈالی جو امریکہ کی سب سے بڑی امریکی خفیہ ایجنسی، این ایس اے(National Security Agency ) اپنی عوام اور غیرملکیوں کی جاسوسی کرکے حاصل کرتی ہے۔ اس ڈیٹا میں عوام وخواص کی موبائل فون کالوں، ای میلز اور انٹرنیٹ پہ سرچنگ کا ریکارڈ شامل ہوتا ہے۔ مدعا یہ ہے کہ اسرائیلی بھی امریکہ میں اپنے شکار دریافت کر سکیں۔ ایک اور خفیہ دستاویز سے اسرائیل اور امریکہ کے عجیب وغریب رشتے کا اتا پتا ملتا ہے جو بیک وقت دوستی و مخاصمت پہ استوار ہے۔۔ دستاویز میں این ایس اے کے ایک اعلیٰ افسر کا یہ جملہ درج ہے: ’’اسرائیلی دنیائے انٹرنیٹ وموبائل میں جاسوسی کرتے ہوئے ہمارا بہت ہاتھ بٹاتے ہیں۔ لیکن ساتھ ساتھ وہ ہمیں بھی ٹارگٹ کرتے ہیں تاکہ مسئلہ مشرق وسطی کے سلسلے میں ہمارے خیالات و نظریات جان سکیں۔ ‘‘اسی دستاویز میں این ایس اے کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی، موساد کو ’’امریکہ کے خلاف شدومد سے کام کرنے والی تیسری بڑی انٹیلی جنس سروس قرار دیا۔‘‘ درج بالا معاہدہ اوردستاویز منظرعام آنے پہ امریکہ میں خاصا ہنگامہ برپا ہے۔ معاشی زوال کا شکار امریکہ میں پہلے ہی کئی امریکی شہری اسرائیل کو اپنی تباہی کا ذمے دار سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے : ’’اسرائیلی حکومت ہی نے امریکہ کو جنگوں میں الجھایا اور خود اس کا کام فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا ہے۔ وہ ہماری ساتھی نہیں دشمن ہے جسے امریکی حکومت ہرسال اربوں ڈالر کی امداد دے ڈالتی ہے۔ ‘‘ امریکی عوام اپنی حکومت کی منافقت بھی عیاں کرنے پہ جتے ہوئے ہیں۔ اگر کوئی بریڈلے مینینگ ، رچرڈ سنوڈن، مائیکل ہیسٹنگز (صحافی) اپنی حکومت کی غیرقانونی وغیرانسانی سرگرمیاں افشا کرے، تو وہ غدارا ور وطن دشمن قرار پاتا ہے۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ اپنے عوام کے نجی راز خود امریکی حکومت نے اسرائیلیوں کے حوالے کردیئے۔ دنیا میں ایسی بے ضمیر حکومتیں کم ہی ہیں جو اپنے شہریوں کو یوں بیچ ڈالیں۔ امریکہ کا مشہور صحافی، ایلین برگ اپنے کالم میں لکھتا ہے :’’پہلے تو امریکی شہری اپنی وسیع وعریض خفیہ ایجنسی ، این ایس اے چلانے کے لیے اربوں ڈالر ادا کرتے اور اس دوران خود کو صحت وتعلیم کی سہولیات سے دور کرڈالتے ہیں۔ پھر یہی ایجنسی غیرقانونی طورپر امریکی شہریوں سے متعلق بے پناہ معلومات جمع کرتی ہے۔ پھر امریکی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ساری معلومات ایک غیرملک کو مفت دے ڈالتی ہے۔ یہ سارا معاملہ صرف ایک لفظ سے بھی بیان کرنا ممکن ہے …غداری ۔ ‘‘ امریکہ میں باشعور لکھاری اپنے عوام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ نیند سے جاگ کر اپنی حکومت کی ناجائز سرگرمیوں پہ آواز اٹھائیں۔ تاہم ایک کالم نگار امریکی عوام کی بے حسی پہ کچھ یوں طنز کر گیا : ’’امریکی عوام اسی وقت جاگتے ہیں جب اگلا آئی فون آجائے۔ تب سٹورز کے سامنے صبح سویرے لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ آئی فون خرید کروہ برگرو بوتل پکڑتے اور مزے سے پیٹ بھرتے یہ دیکھنے لگتے ہیں کہ اب اگلی کون سے گرما گرم (HOT)مصنوعہ آنے والی ہے ۔پھر وہ واپس وادیِ نیند میں جاپہنچتے ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment