Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

امریکا طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، افغان رکن پارلیمنٹ زلمے زابلی کا انکشاف

Published: Oct 3, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 108 Tags:
[+] [a] [-] Related Beats Comments

افغانستان کے رکن پارلیمنٹ اور سینیٹ کی کمیٹی برائے شکایات کے سربراہ زلمے زابلی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا طالبان کوفوجی امدادفراہم کررہاہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انھوں نے بتایاکہ جنوبی صوبے زابل کے ضلع میزان میں امریکی ہیلی کاپٹروں سے طالبان کوچھوٹے اوربڑے ہتھیاربھیجے گئے ہیں۔ انھوں نے الزام لگایاکہ امریکا افغانستان سے متعلق دہرے معیاراورپالیسی پرگامزن ہے اور ایسی امدادسے طالبان مزید مضبوط ہونگے۔

انھوں نے خبردار کیاکہ اگر امریکا نے طالبان کی فوجی امداد جاری رکھی تو اس سے افغانستان میں غم و غصہ پھیلے گااور امریکا مخالف جذبات میں شدت آئے گی۔ زلمے زابلی نے مزید کہاکہ امریکا کے طالبان سے خفیہ امن مذاکرات سے افغانستان میں اس کے مقاصد سے متعلق سنگین سوالات نے جنم لیاہے۔

http://www.express.pk/story/181839/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment