Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

اقتدار ملنے کے بعد بھارتیوں کے لئے ٹوائلٹ پہلے مندر بعد میں بناؤں گا، نریندرمودی

Published: Oct 6, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 184 Tags: narendra modi, BJP, india, public, toilets, mandar
[+] [a] [-] Related Beats Comments
ہرسال لاکھوں روپے مندروں پر خرچ کئے جاتے ہیں لیکن ہماری ماؤں بہنوں کو رفع حاجت کے لئے ٹوائلٹ میسر نہیں، نریندر مودی

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندرمودی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی عوام کےلئے مندر بعد میں پہلے جگہ جگہ جدید ٹوائلٹس بنوائیں گے۔

بی جے پی کےرہنما نریندرمودی نےنئی دہلی میں طلبا کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے شہر شہر اور گاؤں گاؤں میں مندر بعد میں پہلےجدید طرز کے ٹوائلٹس بنائےجائیں گے۔ ان کہنا تھا کہ ہرسال لاکھوں روپے مندر بنانے میں جھونک دیئے جاتے ہیں لیکن اس سے بڑی شرمندگی کی اور کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ اکیسویں صدی کے باجود ہماری ماؤں اور بہنوں کو رفع حاجت کے لئے ٹوائلٹ میسر نہیں اور انہیں کھلے آسمان تلے بیٹھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیڈر کی یہی خصوصیت ہونی چاہیئے کہ وہ عوام کو نئی راہ پر لائے۔

نریندر مودی کےاس عجیب وغریب بیان پربھارتی سیاسی حلقوں میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ان کے سیاسی ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ ووٹ بٹورنےکی خاطر لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment